• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سندھ نے وفاقی ٹیکس جمع نہ کیے تو اٹھا کر باہر پھینک دینگے، فیصل واوڈا

کراچی (جنگ نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اوروفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کیلئے ٹیکس جمع نہ کیا تو صوبائی حکومت کو اٹھا کر باہر پھینک دینگے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے اتنا غیر ذمہ دار بیان دیکر ایک تعصب کی لہر پیدا کی ہے، صوبہ سندھ کسی کی جاگیر نہیں نہ ہم اسے کسی جیالے کی نذرہونے دینگے،یہ پاکستان کا حصہ ہے۔

کوئی تحفظات ہیں تو پڑھے لکھوں کی طرح ٹیبل پر بیٹھ کر بتایا جاتا ہے، ہمارا یہ مسئلہ ہے، تڑی اور دھمکی دینگے کہ ہم وفاق کیلئے ٹیکس جمع نہیں کرینگے تو وفاق نے چوڑیاں نہیں پہنیں، ہم ان کو حکومت چلانے نہیں دیں گے؟ اٹھا کر باہر پھینک دینگے ۔

تازہ ترین