آپ آف لائن ہیں
منگل22؍ذیقعد 1441ھ 14؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کورونا ایک دن میں مزید 141 زندگیاں نگل گیا، سندھ میں ریکارڈ 74 اموات

کراچی (ٹی وی رپورٹ، اسٹا ف رپورٹر) ملک میں کورونا کی ہلاکت خیزی جاری ہے، پیر کووائرس مزید 141؍ زندگیاں نگل گیا، سندھ میں 24؍ گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 74؍ اموات ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا سے مزید 141 افراد انتقال کر گئے جسکے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4303 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 209159 تک پہنچ گئی۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 1262162؍ افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جب 95407؍ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پیر کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 2917 کیسز اور 141 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سے پنجاب میں 723 کیسز 46 اموات، سندھ سے 1509 کیسز 74 اموات، خیبر پختونخوا میں 337کیسز اور 13ہلاکتیں، بلوچستان سے 50 کیسز 3 اموات، اسلام آباد سے 248 کیسز 5 ہلاکتیں، گلگت بلتستان سے 28 اور آزاد کشمیر سے 22 کیسز سامنے آئے۔پیر کو سندھ میں وائرس نے مزید 74 افراد جان لے لی جسکے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1343 ہوگئی۔ یہ سندھ میں ایک دن میں کورونا سے ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1509 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جسکے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 81955 تک جاپہنچی ہے۔آج مزید 1093 مزید مریض صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 45616 ہوگئی ہے۔ اسلام آباد سے پیر کو کورونا کے مزید 248 کیسز اور 5 ہلاکتیں سامنے آئیں۔ پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 12643 اور اموات 127 ہوچکی ہیں۔اب تک یہاں کورونا وائرس سے 6916 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید