• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں ایگزٹ پول، 76 فیصد شہری آئینی ترامیم کے حامی

کراچی (نیوز ڈیسک) روس میں آئینی اصلاحات کے حوالے سے کروائے گئے ایگزٹ پول میں 76فیصد افراد نے آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ ان ترامیم کی منظوری سے روسی صدر ولادیمر پوٹن 2036ء تک صدارت کے عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں ۔ رشین پبلک اوپینین ریسرچ سینٹر کی جانب سے کروائے گئے پول میں روس کے 25خطوں میں 800پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تھے جس میں 76فیصد افراد نے آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دیے جبکہ 23فیصد نے اس کی مخالفت کی ۔

تازہ ترین