• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پولیس کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت دی جائے گی: محسن نقوی

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان پولیس کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت دی جائے گی۔

محسن نقوی نے بیجنگ پولیس کالج کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے بیجنگ پولیس کالج کے ہائی ٹیک ٹریننگ کے مختلف سیکشن دیکھے۔

محسن نقوی نے بیجنگ پولیس کا گاڑیوں کے ذریعے ملزمان کو پکڑنے کا مظاہرہ دیکھا اور بیجنگ پولیس کی پیشہ وارانہ مہارت اور تربیت کے شاندار معیار کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہیکلز اسکواڈ کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں اور بہترین تربیت سے بہت متاثر ہوا ہوں، نیشنل پولیس اکیڈمی کے اے ایس پیز ایک ماہ کی ٹریننگ کے لیے بیجنگ پولیس کالج آئیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی اور بیجنگ پولیس کالج کے درمیان تعاون کو بڑھایا جائے گا۔

محسن نقوی نے ڈرائیونگ ٹیسٹ کی جدید سیمولٹیرز مشین چلائی جبکہ ان کو صدر بیجنگ پولیس کالج نے سیمولٹیرز اور دیگر ذرائع سے ہائی ٹیک ٹریننگ پر بریف کیا۔

اس کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مظاہروں، پُرتشدد واقعات اور دیگر جرائم سے نمٹنے پر بریفنگ دی گئی اور صدر بیجنگ پولیس کالج نے محسن نقوی کو ٹیکنالوجی بیسڈ تعلیمی اور عملی تربیت سے آگاہ کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بیجنگ پولیس کالج میں اے آئی کی ٹریننگ بھی دی جاتی ہے، بیجنگ پولیس کالج میں 12فیکلٹیز ہیں، 400 سے زائد فیکلٹی ممبران میں 50 فیصد پی ایچ ڈی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید