ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں بھی آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے دی۔
آسٹریلیا نے سڈنی میں کھیلے جانے والے سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹوں سے فتح حاصل کر لی۔ ہوم ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف 5 میچز کی ایشیز سیریز 1-4 جیت لی۔
سڈنی ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 384 جبکہ دوسری میں 342 رنز بنا سکی تھی۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 567 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں 160 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے بیٹر عثمان خواجہ کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 17 اور دوسری اننگز میں 6 رنز بنا سکے۔
یاد رہے کہ ایشیز سیریز میں آسٹریلیا نے ابتدائی 3 میچز جیت کر سیریز اپنے نام کر لی تھی تاہم چوتھے میچ انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی تھی۔