• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلعہ گجر سنگھ میں بیوہ خاتون کا قاتل سگا بھائی نکلا

لاہور کے علاقے قلعہ گجر سنگھ میں بیوہ خاتون کا قاتل اُس کا سگا بھائی نکلا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے قلعہ گجر سنگھ میں ملزم نے پیسے دینے سے انکار پر اپنی سگی بہن سلمیٰ کے منہ پر تکیہ رکھ کر اُسے قتل کر دیا تھا۔

ملزم نے لاش بوری میں ڈال کر پلازہ کی سیڑھیوں کے نیچے پھینک دی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم مقتولہ سلمیٰ بی بی کے ساتھ کرائے کے گھر میں رہائش پذیر تھا، ملزم نشے کی لت میں مبتلا ہے اور کوئی کام نہیں کرتا ۔ 

تازہ ترین