• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظلوم کشمیریوں کیلئےجوبائیڈن کابیان خوش آئند ہے ،چوہدری محمد خان

آلڈرشاٹ(پ ر) سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد خان نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی طرف سے نہتے اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنا احسن اقدام ہے دنیا کی دیگر انصاف پسند حکومتیں اور حکمران بالخصوص برطانیہ کے وزیر اعظم بھی کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کے خلاف آواز بلند کریں اور مسئلہ کشمیر کے پر امن حل میں اپنا کردار ادا کریں۔ چوہدری محمد خان نے بیان میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے گذشتہ دس ماہ سے کرفیو کے ذریعے کشمیری عورتوں بچوں اور بوڑھوں کو یرغمال بنائے ہوئے ہے انسانی حقوق کی کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ،دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے کھڑی ہیں کسی بھی وقت بڑا حادثہ ہو سکتا ہے ۔چوہدری محمد خان نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کی امن کی کوششوں کا کبھی بھی مثبت جواب نہیں دیا ۔
تازہ ترین