کراچی (جنگ نیوز) ورلڈ کک باکسنگ کنفیڈریشن (ایشیا) کے صدر نے پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے آفیشل کے معاملات پر مداخلت پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈبلیو اے کے او (ایشیا) میں کسی کو ممبر کی نامزدگی کا استحقاق حاصل نہیں ہے ہمیں جعلی پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن اور ان کے منفی پروپیگنڈہ پر تحفظات ہیں۔