• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز کمیونٹی کےمسائل سے آگاہ ہیں،چوہدری سرور

لزبن( سرفراز فرانسس )پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے صدر و تحریک کشمیر یورپ کے صدر محبوب احمد کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات، پرتگال میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نےپاکستان میں پرتگال کے سفارتخانے اور ویزا سیکشن کی بحالی کا معاملہ اور دوہری شہریت اور بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے بارے میں بات ہوئی ملاقات میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے جلد مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک وقوم کا سر مایہ ہیں ان کے مسائل حل کر رہے ہیں، اوورسیز پاکستانی پاکستان کا اثاثہ ہیں، ان کے زرمبادلہ سے پاکستان کی معیشت کا پہیہ چل رہا ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل حل کرانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
تازہ ترین