• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا تصور مدنی کئی خوبیوں کے مالک تھے،مولانا انور ربانی

اٹلی(پ ر) جامع مسجد مکی اٹلی کےامام وخطیب ممتاز عالم دین مولانا محمد انور ربانی، مولانا مفتی نعیم اللہ، مہتمم مدرسہ اشرف العلوم مولانا مفتی فخرالدین اشرفی، نائب مہتمموشیخ الحدیث مدرسہ اشرف العلوم گوجرانوالہ نے ممتاز عالم دین مولانا قاری تصور الحق مدنی کی وفات پر گہرے رنج وغم اور دکھ کا اظہار کرتےہوئےان کے لواحقین اور متوسلین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔مولانا محمد انور نے کہا کہ مرحوم بے شمار خوبیوں کے مالک تھے انھوں نے کئی مساجد اور ادارےقائم کیے مسجد عمر ،مسجد طیبہ، مسجد عثمان غنی اور جامع مسجد علی اہل سنت والجماعت اور مدرسہ قاسم العلوم ان کی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انھوں نے کہا قاری تصو ر الحق مدنی کی لازوال خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔
تازہ ترین