اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی دارالحکومت میں مندر کی تعمیر کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے سے جواب طلب کر لیا ہے، عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے کہا سی ڈی اے بتائے کہ ایچ نائن میں مندر اسلام آباد کے ماسٹرپلان کا حصہ ہے یا نہیں؟ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر درخواست گزار شہری نے موقف اختیار کیا کہ سید پورگائوں میں پہلے سے مندر موجود ہے حکومت اسکی تزئین وآرائش کرسکتی تھی، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ اقلیتوں کے مکمل حقوق ہیں ، انکا بھی خیال رکھنا ہے، درخواست گزار نے کہا کہ سیکٹر ایچ نائن میں مندر کی تعمیر کیلئے دی گئی زمین واپس لی جائے۔