• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پریس کلب کا وفاقی حکومت کی گرانٹ واپس کرنے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب نے وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ گرانٹ اور طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے قبول کرنے سے معذرت اور چیک واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی پریس کلب کے صدر، سیکرٹری اور ارکان گورننگ باڈی نے اعلامیے میں وفاقی حکومت کو وعدے یاد دلاتے ہوئے کہا ہے کہ وعدے کے مطابق میڈیا ورکرز کو فوری صحت کارڈ کا اجراء کیا جائے ،سستی رہائش کی فراہمی کے لئے پاکستان ہائوسنگ اسکیم میں باقاعدہ شامل کیا جائے، سندھ حکومت بجٹ میں 25ملین روپے کی معقول رقم فراہم کرتی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پہلی مرتبہ اعلان کردہ 10لاکھ روپے کی رقم خود وفاقی حکومت کے لئے سوالیہ نشان ہے۔اعلامیے میں وفاقی حکومت سے کہا گیاہے کہ ملک کے تمام بڑے پریس کلبز کواعتماد میں لے کر گرانٹ کے لیے متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے اوراسے وفاقی بجٹ کا حصہ بنایا جائے۔

تازہ ترین