• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا شہداء کے لواحقین کیلئے معاوضے کا اعلان

سندھ حکومت کا شہداء کے لواحقین کیلئے معاوضے کا اعلان  


کراچی (ٹی وی رپورٹ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاراورسکیورٹی گارڈز کے لواحقین کیلئے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے شہید پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے اور بیٹے کونوکری جبکہ شہید سکیورٹی گارڈز کے اہل خانہ کو بھی 50 ، 50 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شہید سکیورٹی گارڈز کے بچوں کو بھی نوکری دی جائے گی جبکہ زخمی اہلکاروں کو بھی 10،10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

تازہ ترین