• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

148 ارب 59 کروڑ سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی، ثانیہ نشتر

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ اب تک 1کروڑ 22 لاکھ77 ہزار سے زائد محنت کش افراد میں رقم تقسیم کی گئی ہے اور یہ امدادی رقم 148 ارب 59 کروڑ روپے سے زائد ہے ۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 148 ارب 59 کروڑ سے زائد امدادی رقم تقسیم کر چکے ہیں، آج بینکوں کی سالانہ ایک روزہ چھٹی پراحساس ایمرجنسی کیش مراکز بند رہیں گے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں 2 لاکھ 1 ہزار سے زائد افراد  میں 2 ارب 46 کروڑ سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے اسی طرح بلوچستان میں 6 لاکھ22 ہزار سے زائد افراد میں 7 ارب 56 کروڑ روپے سے زائدامدادی رقم تقسیم کی گئی ہے۔

انہوں نے رقم کی تقسیم سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ گلگت بلتستان میں87 ہزار سے زائد افراد میں ایک ارب 7 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم ہوئی جبکہ اسلام آباد میں 64 ہزار سے زائد افراد میں 78 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی گئی ہے۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 21 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد میں 25 ارب 78 کروڑ روپے سے زائدامدادی رقم تقسیم ہوئی ہے ۔

اسی طرح ثانیہ نشتر کے مطابق پنجاب میں 54 لاکھ70 ہزار سے زائد افراد میں 66 ارب 23 کروڑ روپے امدادی رقم تقسیم کی گئی اور سندھ میں 37 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد میں 44 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

تازہ ترین