• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ اجلاس، پائلٹس لائسنس منسوخی پر طویل بحث، فیصلہ نہ ہوسکا


وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پائلٹس کے لائسنس منسوخ کرنے سے متعلق طویل بحث ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں پائلٹس کے لائسنس منسوخی کے حوالے سے طویل بحث کے باوجود کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

وفاقی کابینہ میں بحث کے دوران ارکان نے موقف اختیار کیا کہ پائلٹس کے لائسنسز کے معاملے کو غلط انداز میں ہینڈل کیا گیا۔

اجلاس میں یورپی یونین کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) پر پابندی کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس حوالے سے رپورٹ دوبارہ کابینہ میں جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے استفسار کیا کہ کتنے پائلٹس کے لائسنس جعلی اور مشکوک ہیں؟ اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ سامنے لائیں۔

تازہ ترین