• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائنس کی بات وزیراعظم خود کہہ رہے ہیں، ناصر شاہ



وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہےکہ مائنس ون اور ٹو کی بات وزیراعظم خود کہہ رہے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے ان خیالات کا اظہار صوبائی حکومت کے قائم کردہ 50 بیڈز پر مشتمل اسپتال کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مائنس ون، ٹو اور تھری کی باتیں مختلف جگہوں سے آتی رہی ہیں، اب وزیر اعظم خود کہہ رہے ہیں کہ انہیں مائنس کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی یہ بات اپنے منہ میاں مٹھو کے مصداق ہے، عوام کو مائنس ون تو قبول ہے مگر یہ مائنڈ سیٹ قبول نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر اس عید قربان پر سندھ میں مویشی منڈی نہ لگانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین