• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے، دفترخارجہ

بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے، دفترخارجہ


اسلام آباد(اے پی پی، این این آئی ) پاکستان نے ایک مرتبہ پھر بھارتی ناظم الامور گورو اہلووالیا کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی قابض افواج کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر سخت احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق مطابق رواں برس بھارت اب تک جنگ بندی کی 1546 مرتبہ خلاف ورزیاں کر چکا ہے جن میں 14 نہتے شہری شہید اور 114 شدید زخمی ہوئے۔

بھارتی فورسز ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

تازہ ترین