• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر شہری ہوا بازی غلام سرور خان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

وزیر شہری ہوا بازی غلام سرور خان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد


اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے و فاقی وزیر شہری ہوائی بازی غلام سرور خان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کردی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اگر وفاقی وزیر کے بیان سے ملک کا نقصان ہوا تو ایکشن لینا وزیر اعظم کا اختیار ہے۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور موقف اختیارکیا کہ 262 پائلٹس کے حوالے سے غلام سرور خان نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا۔

ابھی پی آئی اے پر یورپ میں پروازوں پر چھ ماہ کی پابندی لگ گئی ہے، اگر کسی کی ڈگری جعلی تھی تب بھی وزیر کو چاہیے تھا سیکرٹ انداز میں کاروائی کرتے، غلام سرور خان کی غیر ذمہ دارانہ بیان بازی سے دنیا بھر میں ملک کی جنگ ہنسائی ہوئی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اس حوالے سے تفصیلی آرڈر پاس کرینگے، دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تازہ ترین