• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ،نئے مالی سال کا شاندار استقبال ، مزید 467پوائنٹس کا اضافہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،نئے مالی سال کا شاندار استقبال ،سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر خریداری سےدن بھر تیزی کا رحجان غالب رہا ،کے ایس ای100انڈیکس میں مزید 467پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا، سرمایہ کاری مالیت 79ارب 15کروڑ روپے بڑھ گئی، 64.02 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھ گئیں، کاروباری حجم منگل کی نسبت 41.07فیصد زائد رہا ۔

تازہ ترین