• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچلاک میں لوڈ شیڈنگ اور وولٹیج کمی سے صارفین کومشکلات ہیں،شاہینہ کاکڑ

کوئٹہ (آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ ،ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیاء،صوبائی مجلس عاملہ کے رکن ملک رمضان مہترزئی،ضلعی سیکرٹری اطلاعات اخلاق بازئی،ملک کامران مہترزئی،بشیر کاکڑنے کیسکوآفس میں ڈپٹی ڈائریکٹر برائے پلاننگ سید عبداللہ شاہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر شیر حسن بڑیچ اور ا یس ڈی او کچلاک عبدالستاراچکزئی سے ملاقات کی ملاقات میں ڈپٹی ڈائریکٹر عبداللہ شاہ کی جانب سے انھیں کچلاک میں بجلی کےمسائل پر بریفنگ دی گئی اور یقین دہانی کرائی گئی کہ کچلاک میں بجلی کے حوالے سے درپیش مشکلات کوترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور بہت جلد اس سلسلے میں کام کاآغاز بھی ہوگا بلکہ اس حوالے سے فائل ورک مکمل کر لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں درپیش رکاوٹیں کچلاک گرڈ اسٹیشن کو شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن سے الگ کرنا سمیت دیگر مسائل کے علاوہ کچلاک کیلئے تین مزید فیڈرز شامل ہیں اس موقع پر وفد نے واپڈا حکام کو بتا یاکہ کچلاک میں بجلی کے صارفین لوڈ شیڈنگ اور وولٹیج میں کمی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں انہوں نے امید ظاہرکی کیسکو حکام کی جانب سے جلد اس سلسلے میں کام کاآغاز کیا جائے گا تاکہ کچلاک کے لوگوں کو درپیش مسائل کا جلد سے جلد خاتمہ ہو انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم کیسکو حکام کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ۔  
تازہ ترین