• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی سرکار کو اپنی ناک کے نیچے کرپشن نظر نہیں آتی‘صادق عمرانی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے علاقہ عمائدین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کو اپنی ناک کے نیچے ہونے والی کرپشن کیوں نظر نہیں آتی گزشتہ 22ماہ کے دوران 2کھرب 70 ارب کی کرپشن کی جو تاریخ رقم کی گئی اس کی آڈٹ رپورٹس منظرعام پر آنا شروع ہوچکی ہے۔ جعلی رسیدوں کی مد میں12 ارب 56 کروڑ بدعنوانی کی نذر ہوئے 40 وفاقی محکموں کی آڈٹ رپورٹس میں79 ارب 59 کروڑ روپے کے ریکوری کیسز 8 ارب 89 کروڑ روپے مالیت کے کمزور انٹرنل کنٹرول کیسز اور 152 ارب روپے کے کمزور مالیاتی مینجمنٹ کیسز سرفہرست ہیں پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر سرکاری اداروں کے ان اخراجات کی سپلمنٹری گرانٹس کی ادائیگی کا عمل اپنی پوری آب و تاب سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت قوم کو بتائے کہ کیا ایک غریب ملک بقول ان کے اتنی بڑی اور تاریخ ساز کرپشن کا متحمل ہوسکتا ہے۔ اشیائے ضروریہ عوام کی دسترس سے دور کردی جائینگی اور انہیں معاشی بدحالی میں کچھ اس طرح جکڑ لیا جائے گا کہ وہ مسلط کردہ فیصلوں کے خلاف ٹس سے مس نہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کی مد میں 30 ارب کی جبراً کٹوتی کے بعد عوام کو حقیقی ترقی کا خواب دکھلانے والے فنڈز کی شدید کمی کا شکار ہیں۔
تازہ ترین