• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورچیمبرکے صدر سے شہرکے کاروباری افرادکی ملاقات

پشاور(وقائع نگار)پشاور شہر کے کاروباری حضرات اور بلڈنگ مالکان نے کہا کہ کورونا وبا سے کاروبار بالکل ٹھپ ہو گئے ہیں پچھلے چار ماہ سے کرائے نہیں مل رہے اور اکثر کرایہ دار بھی کرایہ ادا نہ کرسکنے کی وجہ سے جا چکے ہیں جس کی وجہ سے گھر کے اخراجات کو پورا کرنا بھی دشوار ہے اور زندگی میں پہلی مرتبہ اپنی ضروریات کےلئے قرض لینے پڑ رہے ہیں ایسے مخدوش حالات میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے مطالبہ ہے کہ مالکان کو بے جا تنگ کرنے سے گریز کیا جائے یہ باتیں عامر صدیقی، عامر زیب، ابو بکر شنواری، طاہر ظفر، محمد رحمان، فرمان الٰہی، شکیل احمد رحمان گل، ہاشم خان اور دیگر پر مشتمل ایک وفد نے گزشتہ روز پشاور چیمبر کے صدر محمد عاطف حلیم سے چیمبر آفس میں ملاقات کے دوران کہیں اور اپنے دیگر مسائل سے بھی انہیں آگاہ کیا۔
تازہ ترین