• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کے شہدا اور زخمیوں کیلئے فنڈ قائم



پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے والے شہدا اور زخمیوں کے لیے فنڈ قائم کردیا ہے۔

پی ایس ایکس کے مطابق ایکسچینج حملے کو ناکام بناتے ہوئے شہید اور زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی معاونت کے لیے ایک کروڑ روپے سے فنڈ قائم کیا گیا ہے۔

فنڈ میں مزید رقوم کے حصول کے لیے ایکسچینج انتظامیہ بروکرز اور دیگر اداروں سے بات چیت کر رہی ہے۔

اعلامیے کے مطابق فنڈز کے ذریعے ایکسچینج حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ کی تسلسل سے معاونت کی جائے گی اور زخمیوں کے علاج اور دیگر ضروریات کے خرچ اٹھائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 29 جون کی صبح دہشت گردوں نے پی ایس ایکس کی عمارت پر چار دہشت گردوں نے حملہ کیا جسے پولیس اہلکاروں نے جان پر کھیل کر ناکام بنادیا۔

سیکیورٹی اداروں نے اس حملے کو صرف 8 منٹ میں ناکام بناتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

واقعے میں ایک پولیس افسر اور تین نجی سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے تھے۔

حکومت سندھ کی جانب سے شہید اور زخمی پولیس اہکاروں کے ساتھ ساتھ شہید ہونے والے نجی سیکیورٹی گارڈز کے لیے بھی مالی امداد کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین