• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج حملے کو سندھ پولیس نے ناکام بنایا، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کو سندھ پولیس نے بہادری سے بروقت ناکام بنایا۔

 بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام پاکستانی سندھ پولیس کے مشکور ہیں۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ سندھ پولیس نے کامیابی سے انسانی زندگی اور ملکی معیشت کے مرکز کا دفاع کیا۔

حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گروں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشت گروں کو ہلاک کردیا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار سمیت 4 سیکیورٹی گارڈ بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق حملےمیں ملو ث تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ،جبکہ کلیئرنس آپریشن جاری ہے، بی ڈی ایس کے عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پیر کی صبح 10 بجے کے قریب 4 دہشتگردوں نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کی۔

ڈی آئی جی ساوتھ کا کہناہے کہ دہشت گرد جس گاڑی میں آئے تھے اسے بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 افراد بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دہشت گروں کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر جدید اسلحہ اور دستی بموں سے حملہ کیا تھا۔

ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے پولیس اہلکار اور 4 سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوئے ہیں ، جبکہ سول اسپتال میں 7 زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس اہلکاروں کیلئے 20 لاکھ کے انعام کا اعلان 

انسپکٹر جنرل پولیس سندھ مشتاق احمد مہر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دہشت گردوں سے لڑنے والے اہلکاروں کےلیے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

پولیس حکام کےمطابق دہشت گردوں سے سب سے پہلے مقابلہ ریپڈرسپانس فورس کے جوانوں نے کیا ۔

پولیس حکام کے اسٹاک مارکیٹ میں دہشت گردوں سے مقابلے میں ریپڈ رسپانس فورس کا افسر شہید ہوگیا لیکن اس کے ساتھ اہلکار لڑتے رہے ۔

ریپڈ رسپانس فورس نے دہشت گردوں کو مرکزی دروازے پر ہی مار دیا ،وہ عمارت میں داخل ہی نہیں ہوسکے۔

پولیس حکام کےمطابق دہشت گرد حملے میں 1 پولیس افسر اور 3 سیکیورٹی گارڈ باہر ہی شہید ہوئے جبکہ 3 پولیس اہلکار ،3 سیکیورٹی گارڈز اور ایک شہری بھی باہر ہی زخمی ہوا۔

تازہ ترین