• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی بچے نے گنیز ورلڈبک کا ریکارڈ بنالیا

نوٹنگھم (جنگ نیوز) انگلینڈ کے شہر نوٹنگھم میں مقیم دس سالہ پاکستانی بچے ندب گل نے ٹائم ٹیبل راک اسٹار کے زیراہتمام کے ایک مقابلہ میں حیرت انگیز طور پر ایک منٹ میں ضرب اور تقسیم کے196سوالات کے درست جوابات دے کر ’’ورلڈ گنیز بک‘‘ میں ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ ندب گل نے ایک سیکنڈ میں تقریباً تین سے زیادہ سوالات کے جوابات دے کر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ گنیز بک اور ٹائم ٹیبل راک اسٹار (ایک آن لائن پروگرام، جہاں بچے روزانہ ٹائم ٹیبل سیکھنے کی مشق کرتے ہیں) نے دنیا بھر میں سب سے تیز ترین ’’ٹائم ٹیبلز‘‘ کی تلاش کرنے کے لیے ایک نیا ٹائٹل Higest Score achieved on, Timetable Rock Stars, in one minute کا انعقاد کیا۔ دنیا بھر میں سو سے زیادہ ممالک میں30لاکھ سے زائد بچے روزانہ ٹائم ٹیبل سیکھنے کے لیے اس آن لائن ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ چنانچہ اس مقابلہ میں دنیا بھر سے700بچوں نے اس ٹائٹل کو جیتنے کے لیے حصہ لیا، لیکن ندب گل نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا سب سے تیز ترین ’’ٹائم ٹیبلز‘‘ ہونے کا ٹائٹل جیت لیا۔ ٹائم ٹیبل راک اسٹار کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ’’برونو ریڈی‘‘ کے ندب گل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’’ایک سیکنڈ میں تین سے زائد سوالات کا جوابات دینا تقریباً ناممکن سا لگتا ہے، لیکن ندب نے حیرت انگیز طور پر یہ کارنامہ کر دکھایا اور مجھے لگتا ہے کہ اس ریکارڈ کو توڑنے میں وقت لگے گا۔ ندب گل کا کہنا ہے کہ ’’وہ اپنی اس کامیابی سے بہت پرجوش ہیں اور خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میری اس کامیابی میں میرے خاندان کی دعائوں کے ساتھ ساتھ میرے اسکول کے اساتذہ کا بہت ہاتھ ہے۔ انہوں نے نہ صرف میری اس صلاحیت کو پہچانتے ہوئے مجھے اس مقابلہ میں شرکت کرنے کی ترغیب دی بلکہ ہر قدم پر میری حوصلہ افزائی بھی کی۔ میں تہہ دل سے اپنے اساتذہ کرام کا شکر گزار ہوں۔ ندب گل کے اسکول کی ہیڈ ٹیچر ’’مسز سو ڈینٹی‘‘ کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلی بار فروری2020ء میں ندب گل کی اس صلاحیت کو پہچانا جہاں اس نے Long moor,s Got Talent Show میں حصہ لیتے ہوئے نہ صرف اس مقابلہ کو جیتا بلکہ پورے اسکول کو اپنی اس صلاحیت ںے وطیرہ حیرت میں ڈال دیا۔ ہمیں ندب پر بہت فخر ہے کہ اس نے گنیز ورلڈ بک میں یہ ریکارڈ قائم کیا۔ یہ نہ صرف اس کے خاندان اور اسکول کے لیے فخر کی بات ہے بلکہ یہ بہت سارے بچوں کو محنت کرنے اور آگے بڑھنے کے لیے ایک متاثرین نمونہ ہے۔

تازہ ترین