• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادیہ جمیل کی آخری کیمو تھراپی آج ہوگی، مداحوں سے دعا کی اپیل

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)بریسٹ کینسر کا شکار پاکستان کی نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے بتایا ہے کہ اُن کی آخری کیموتھراپی آج ہوگی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نادیہ جمیل نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ آج اُن کی آخری کیموتھراپی ہوگی۔کینسر کے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم نادیہ جمیل نے اپنے ڈاکٹروں اور نرسوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کا اسٹاف اپنے پیشے میں ماہر اور بے انتہا مہربان اور پُرخلوص ہے۔ایڈن بروکس اسپتال میں زیرعلاج نادیہ جمیل نے آنکولوجی اور ہیماٹولوجی ڈپارٹمنٹ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا بھر کا پیرامیڈیکل اسٹاف ایڈن بروکس اسپتال کے اسٹاف سے صبر، عزم اور دیکھ بھال کے بارے میں تھوڑا بہت سیکھ سکتا ہے۔کینسر سے نبردآزما نادیہ جمیل میں بریسٹ کینسر کی تشخیص کے بعد لندن میں کامیاب سرجری ہوئی جس کے بعد کیمو تھراپی کے سیشنز جاری تھے۔اداکارہ نے بتایا کہ ’انشاءاللہ آج کیموتھراپی کا آخری سیشن ہے۔‘نادیہ جمیل مارچ میں کینسر کی تشخیص کے بعد سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں، وہ سوشل میڈیا پر فالوورز کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

تازہ ترین