• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحاد ٹاؤن، مغوی بچہ بازیاب، مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک، ایک گرفتار

اتحاد ٹاؤن، مغوی بچہ بازیاب، مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک، ایک گرفتار


کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے اتحاد ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے10سالہ مغوی بچے کو بازیاب کروا کر تین اغوا کاروں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا۔ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے مطابق پولیس نے اتحادٹاؤن کربلا گراؤنڈ قابل شاہ پٹی شاہی مسجد گلی نمبر 6 میں واقع مکان میں اغواءکاروں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا،پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تین اغواءکار شدید زخمی ہوگئے جبکہ ایک اغواہ کار فرار ہو گیا ، پولیس نے جائے وقوعہ سے 10سالہ مغوی بچے وقار اللہ ولد بشیر اللہ کو بازیاب کروا کر زخمی اہلکار اور زخمی اغواءکاروں کو طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا ،تاہم تینوں اغواءکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی ہلاک ہوگئے ،پولیس کے مطابق بعد ازاں فرار ہونے والے اغواہ کار ارسلان کو بھی گرفتار کر لیا گیا،پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے 29جون کی شام سائٹ میٹروویل بلاک 3غزالی ماڈل اسکول کے قریب سے گھر کے باہر کھیلنے والے وقار اللہ کو سفید رنگ کی سوزوکی ہائی روف میں اغواءکیا تھا اور مغوی کے اہلخانہ سے 1کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ ،پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان میں دو ملزم افغانی نکلے ،ملزمان اغواءکاری کا نیٹ ورک افغانستان سے چلاتے تھے، ،ملزمان کا ایک ساتھی افغانستان سے تاوان طلب کرتاتھا ۔

تازہ ترین