• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہراسانی کامعاملہ، بچوں میں آگاہی پیداکرنا چاہتے ہیں، شہزاد رائے

ہراسانی کامعاملہ، بچوں میں آگاہی پیداکرنا چاہتے ہیں، شہزاد رائے 


کراچی (ٹی وی رپورٹر)جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے کہا کہ اسکول میں ہراسانی کے معاملے میں بچوں میں آگاہی پیدا کرتا چاہتے ہیں،ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ ہراسانی کے معاملے پر فوری ایکشن لیا،صحافی فخر درانی نے کہا کہ ملاقات کا وقت مانگا فیصل واوڈا نے ٹال دیا،وزیر افرادی قوت کے پی شوکت یوسف زئی نے کہا کہ ایک سال پہلے بی آر ٹی بننے جارہی ہے،اپوزیشن کا کام شور مچانا ہے۔صحافی فخر درانی نے کہاکہ وہ نومبر 2018ء سے فیصل واؤڈا کے حوالے سے اسٹوریز کررہے ہیں اور ان سے رابطے میں بھی رہے ہیں انہوں نے تمام سوالات کے جوابات دینے کا وعدہ بھی مجھ سے کیا تھا ، جب ملاقات کا وقت مانگتا تو مجھے ٹال دیا جاتا ، پھر میں نے ان کو سوالات بھجوادیئے جس کے جواب دینے کے بجائے یہ مجھ پر برہم ہوگئے اور کہا وہ مجھ سے بات بھی کرنا نہیں چاہیں گے تاہم میں نے ان کو شواہد ڈاکیومنٹس کی صورت میں بھیجے اس کے بعد سے وہ بدتمیزی پر اتر آئے ہیں ۔ لاہور کے نجی اسکول میں ہراسانی کے واقعات کے حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا جیو پاکستان میں کہنا تھا ہم نے فوری ایکشن لیا ہے ، اسکول انتظامیہ کا ایکشن الگ ہے لیکن ہم کو اطلاع ملی تو ہمارے ایجوکیشن کے وزیر اور وزیراعلیٰ نے اس کا فوری نوٹس لیا اور انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ۔

تازہ ترین