لاہور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان صادم خان اور یاسین خان کو گوالمنڈی سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلانے میں ملوث ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا ہے کہ ملزمان سے 20 لاکھ 30 ہزار پاکستانی روپے برآمد کر لیے ہیں۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گینگ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔