• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنسی ہراسگی اسکینڈل : اصل ملزمان کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے ،بی ایس او

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ جامعہ بلوچستان جنسی ہراسگی اسکینڈل میں ملوث اصل ملزمان کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اسکینڈل میں ملوث ملزمان سابق اعلیٰ انتظامی افسر اور انکے گروہ پر مقدمہ قائم کے کریمنل کورٹ میں ٹرائل کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں ۔ تمام واقعہ کی ذمہ داری ایک چھوٹے ملازم پر ڈالنا طاقت ور ملوث عناصر کو بچانے کی کوشش ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائےگا ۔ایک چھوٹا ملازم اس سارے واقعہ کا ذمہ دار نہیں ہوسکتا۔ترجمان نے کہا کہ سابق وائس چانسلر کے دور میں اخلاقی کرپشن کے ساتھ بھرتیوں داخلوں اسکالرشپس اور امتحانات میں بھی کرپشن کی گئی۔ قانونی تقاضے پورے کیے بغیر گریڈ 17 کے لوگوں کو بیک جنبش قلم گریڈ 21 پر ترقی دی گئی جبکہ یہی سلسلہ تمام امور میں جاری رہا ہے عدالتی کارروائی میں تمام ملوث لوگوں کے خلاف کاروائی اور کریمنل ٹرائل کیا جائے ۔  
تازہ ترین