کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ میں متعین اسلامی جمہوری ایران کے قونصل جنرل حسن درویش وند نے کہا ہے کہ سیدمنورحسن کی رحلت نہ صرف جماعت اسلامی بلکہ تمام اسلامی ممالک کا نقصان ہے، اسلامی جمہوری ایران جماعت اسلامی و سید منورحسن کے خاندان کے غم میں برابر شریک ہے ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر الفلاح ہاؤس کے دورے کے موقع پر صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی و دیگر سے سید منور حسن کے انتقال پر اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کے موقع پر کہی ، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ کوئٹہ سید تقی زادہ واقفی ، ستاری فر ، حسین آقائی ، محمد حسین بھی ان کے ہمراہ تھےجبکہ اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمٰن بلوچ ، جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر ، پروفیسرسید امان اللہ شادیزئی ، امیر ضلع کوئٹہ حافظ نور علی ، سوشل میڈیا انچارج حکمت یار کاکڑ بھی موجود تھے ،اپنے جوار رحمت میں جگہ دے ۔