• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف علی خان کو اقربا پروری کے خلاف بولنے پر تنقید کا سامنا

بھارتی اداکار سیف علی خان کو اقرباپروری کا نشانہ بننے اور اس کے خلاف بیان دینے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی خود کشی کے بعد بھارتی انڈسٹری کے کئی فنکاروں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ فلم انڈسٹری میں اقربا پروری سے کام لیا جاتا ہے، معروف فنکاروں کے بچوں کے لیے انڈسٹری میں داخل ہونا اور انہیں فلمیں ملنا آسان ہوتا ہے، نئے اداکاروں کی انڈسٹری میں کوئی جان پہچان نہیں ہوتی انہیں آگے آنے کے لیے بہت محنت اور اقربا پروری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

حال ہی میں بھارتی کرکٹر منصور علی خان پٹودی اور اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے بیٹے سیف علی خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اُنہیں بھی اپنے کیریئر کے دوران اقربا پروری کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

بھارتی ویب سائٹ ’ انڈین ایکسپریس‘ کو انٹرویو کے دوران سیف علی خان کا کہنا تھا کہ’ اقربا پروری ایک ایسا رویہ ہے جس کا وہ بھی شکار ہو چکے ہیں، مگر کسی کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں، انڈسٹری ایسے ہی چلتی ہے ۔‘

سیف علی خان نے کہا کہ’وہ کسی کا نام نہیں لیں گے، انہیں ایک فلم میں کاسٹ کیا گیا اور کسی کے والد کا فون اُن کے ڈائریکٹر کو فون آیا اور کہا گیا کہ سیف علی کو فلم میں نہ لیا جائے ، میرے بیٹے کو فلم میں کاسٹ کریں ، یہ سب اُن کے ساتھ ہوچکا ہے ۔‘

انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقربا پروری پائی جاتی ہے جس پر بات کی کرنے کی ضرورت ہے۔

سیف علی خان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا کی جانب سے اُنہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سیف علی خان خود ایک اداکارہ کے بیٹے ہیں اور اُن کی بیٹی سارہ علی خان بھی فلموں میں کم کر رہی ہیں جبکہ اُن کا بیٹا بھی اپنا کیریئر فلم انڈسٹری میں بنانےکا ارادہ رکھتا ہے ایسے میں وہ کیسے ’ نیپوٹزم‘ اقربا پوری کی بات کر سکتے ہیں ۔

تازہ ترین