• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کی ناکامی سے سندھ کو 229 ارب کا نقصان ہوا، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی ناکامی سے سندھ کو 229 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ ایف بی آر کی ناکامی سے پنجاب کو 483 ارب کا نقصان ہوا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ ریونیو بورڈ نے اس سال 105 ارب روپے سے زائد کا ریونیو اکھٹا کیا، کورونا وائرس کے باوجود سندھ کے ریونیو میں پانچ فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ ملک کے ایک لاکھ صحت یاب مریضوں میں سندھ کا تناسب 46 فیصد ہے۔ 

تازہ ترین