• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا، استاد کی میڈیکل کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

پنجاب کے شہر سرگودھا میں نجی کالج کے استاد کی میڈیکل سیکنڈ ایئر کی طالبہ سے مبینہ زیادتی پر استاد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

سرگودھا پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق نجی کالج کے استاد نے طالبہ کو کالج میں کلاسزکے اجراء کا کہہ کر بلایا، دیگر طالبات نہ ہونے پر طالبہ  واپس جانے لگی تو ٹیچر عادل حیات نے روک لیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق بائیو کے ٹیچر عادل طالبہ کو گھر چھوڑنے کے بہانے اپنے فلیٹ پر لے گیا، طالبہ کو 4 گھنٹے تک فلیٹ پر رکھا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کی جانب سے درج کیے گئے مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے طالبہ کی وڈیو بھی بنائی، نیم بیہوشی کی حالت میں کالج گیٹ پر چھوڑ گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ 26 جون کو پیش آیاتھا، 28 جون کو طالبہ کے والد محمد ارشد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین