• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لمبے چوڑے دکھنے والے انگلش کرکٹرز پاکستان ٹیم سے ڈرتے ہیں، رمیز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان معروف کمنٹیٹر رمیزراجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی ہار کا خوف دل سے نکال کر کھیلیں گے تو انگلینڈ کے خلاف سیریز آسان ہوجائے گی۔ پاکستان نے انگلینڈ کو ہمیشہ ٹف ٹائم دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انگلش کھلاڑی اپنے آپ کو بڑا دکھاتے ہیں ، یہ اونچے اور چوڑےدکھتے ہیں لیکن اندر سے کمزور ہیں، یہ پاکستان سے ڈرتے بھی ہیں۔ کپتان اظہر علی کمبی نیشن سیٹ کر یں جیت جائیں گے۔ اس ٹور پر شاید ریورس سوئنگ نہ ہو لیکن لائن و لینتھ کے ساتھ بولنگ کریں۔ اوپنرز 20سے 30 اوورز کھیلیں، رنز سیٹ کریں۔ اظہر علی بیٹنگ کرتے ہوئے کپتانی کو بھول جائیں۔ گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی سے فاسٹ بولر محمد عباس کو انگلینڈ کی کنڈیشنز پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

تازہ ترین