• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ مالی سال،وفاقی ترقیاتی پروگرام کے 701میں 644ارب روپے جاری

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) حکومت نے گزشتہ مالی سال 2019-20 میں وفاقی ترقیاتی پروگرام کیلئے مختص 701ارب روپے میں سے 644 ارب 70کروڑر وپے جاری کئےجبکہ 56 ارب 30 کروڑروپے جاری نہیں ہوسکے حکومتی وسائل سے مختص 572 ارب میں 521ارب ، 128ارب بیرونی امداد میں 123ارب60کروڑ جاری ہوئے، اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے اپنے وسائل سے 572 ارب70کروڑ روپے مختص کئے تھے جس میں سے 521ارب روپے جاری ہوئے جبکہ بیرونی امداد کا تخمینہ 128ارب روپے کاتھا جس میں 123ارب60کروڑ روپے جاری ہوئے ، وفاقی وزارتوں کیلئے مختص 313ارب61کروڑ روپے میں سے 297 ارب روپے جاری کئے گئے ، این ایچ اے کیلئے مختص155ارب روپے کے بجائے 170ارب روپے جاری کئے گئے ۔

تازہ ترین