• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم نہ رک سکا، 9 ڈاکے، چوری کی ایک درجن وارداتیں

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی ،اسلام آباد میں سخت سکیورٹی اور ناکہ بندیوں کے باوجود سٹریٹ کرائم نہ رک سکا۔ گن پوائنٹ پر لوٹنے کے 9واقعات اور چوری کی ایک درجن وارداتوں میں شہری جمع پونجی سے محروم کر دیئے گئے۔ تھا نہ گنج منڈی نے موبائل فون چھیننے، تھا نہ بنی نے مو بائل فون چھیننے، ،تھا نہ نیو ٹائون نےمو با ئل چھیننے،تھا نہ صادق آباد نے موبائل فون چھیننے، تھا نہ نیو ٹا ئون نے لیپ ٹاپ اور موبائل فون چھیننے ، موبائل فون اور 55ہزار روپے لوٹنے، تھا نہ صادق آباد نے 2 لاکھ 50 ہزار چھیننے، تھانہ کینٹ نے موبائل فون اور 5ہزار چھیننے، تھا نہ سول لائن نے نقدی اور موبائل چھیننے،،تھا نہ نیو ٹا ئون نےاے ٹی ایم کارڈ اور 15ہزار چوری، کمرے سے21ہزار چوری،تھا نہ صادق آباد نےموبائل فون چوری،تھا نہ ائر پورٹ نے گھر سے لیپ ٹاپ ، موبائل فون، 500ریال اور 8ہزار چوری،تھانہ گو لڑہ نےگھر سےنقدی اور زیورات مالیت 8لاکھ چوری ،تھا نہ روات نے طلائی زیورات ،پرا ئز بانڈ اور موبائل فون مالیت 5لاکھ چوری ،تھا نہ صادق آباد پولیس نےرقم ادا کیے بغیر کار لے اڑنے پر خیانت مجرمانہ ،تھا نہ سول لائن پولیس نے دھو کہ دہی سے مکان بنوانے کا ٹھیکہ کر کے رقم اینٹھنے پر فراڈ،تھا نہ پیر ودھا ئی نے موٹر سائیکل آرآئی ایل 6767، تھا نہ ائر پورٹ نے موٹرسائیکل آر آئی او 6700، تھا نہ واہ کینٹ نے موٹر سائیکل آر آئی آر 4961، تھا نہ صدر بیرونی نےموٹرسائیکل آر آئی اے 7743، تھا نہ صادق آباد نے موٹر سائیکل اے جی ایل 001،تھانہ نصیر آباد نےکیری ڈبہ ایل ای ایف 7616چوری کے مقدمات درج کر لیے ۔
تازہ ترین