• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی اے آفیسرز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی عہدیداران کی حلف برداری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے آفیسرز کو آپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے 4نئے منیجنگ کمیٹی ممبرز ڈاکٹر محمد اشرف، ڈاکٹر واجد حسین نجفی،شیخ محمد انعام اللہ اور راو محمد مرتضیٰ نے حلف اٹھا لیا۔ صدر سوسائٹی حسنین عباس کھیڑا نے حلف لیا۔میاں عبد الغفور ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز ملتان نے خطاب کرتے ہوئے منیجنگ کمیٹی پر زور دیا کہ وہ سوسائٹی کو سرسبز وشاداب بنانے کیلئے وزیراعظم کے ویژن گرین پاکستان کے مطابق زیادہ سے زیادہ درخت اور پودے لگائیں۔ نائب صدر منیر احمد عا صی، جنرل سیکرٹری راو لیاقت علی اورغلام حسین میتلا نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین