• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ اور اسٹیک ہولڈرز سے اجلاس کیلئے تیار ہیں، کے الیکٹرک

کے الیکٹرک کی جانب سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو خط لکھا گیا ہے جس میں ادارے کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کے لیے تیار ہیں۔

کے الیکٹرک کے خط کے متن کے مطابق پچھلے سالوں کی سرمایہ کاری، آئندہ کے منصوبوں پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ 900 میگاواٹ کے پاور پلانٹ پر گزشتہ سال سے کام جاری ہے، پاور پلانٹ کا پہلا یونٹ 2021 میں کام شروع کردیگا۔

کےالیکٹرک کے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ میٹنگ میں شہر کے مسائل، کنڈے، غیر قانونی اسٹریٹ لائٹس، کیبلز کے نقصانات پر بات ہوگی جبکہ کےالیکٹرک گورنر سندھ کو بارشوں سے متعلق اپنی تیاریوں سے بھی آگاہ کرے گا۔


دوسری جانب کراچی میں دن اور رات کے اوقات میں مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ ساتھ ہی گھروں میں آن لائن کلاسز کے ذریعے اپنی تعلیم جاری رکھنے والے طلباء کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین