• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین ایف بی آر کی تبدیلی پر ترجمان سندھ حکومت کا ردعمل

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ایک اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو تبدیل کردیا ہے۔

پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے ایک بار پھر چیئرمین ایف بی آر کی تبدیلی پر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ردعمل کاا ظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی متضاد اور ناکام پالیسیوں پر مستقل طور پر قائم ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے شبر زیدی کی طویل رخصت کے بعد نوشین جاوید کو تعینات کیا تھا جنہیں اب عہدے سے ہٹاکر جاوید غنی کو نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکولیشن کے ذریعے کابینہ سے نئے چیئرمین ایف بی آر کی تقرری کی منظوری حاصل کرلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نوشین جاوید کو 7 اپریل 2020ء کو چیئر پرسن ایف بی آر تعینات کیا گیا تھا۔

جاوید غنی موجودہ دور حکومت میں تعینات کیے جانے والے چوتھے چیئرمین ایف بی آر ہیں۔

تازہ ترین