• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے جنگ: NCOC کا 6 فرنٹ لائن ورکز کو خراج تحسین

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کراچی میں کورونا وائرس کے خلاف 6 فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق این سی او سی نے کراچی میں فرنٹ لائن ورکرز کو اسناد سے نوازا۔

اعلامیے کے مطابق اسناد پانے والوں میں چیف ٹیکنیکل آفیسر ڈاکٹر سکندر علی میمن، ایڈیشنل ایم ایس سول اسپتال کراچی ڈاکٹر روبینہ اور ڈاکٹر نائمہ شیخ شامل ہیں۔

ایکسپو سینٹر آئسولیشن اسپتال میں خدمات فراہم کرنے والے ڈاکٹر عارش حیدر، اسٹاف نرس امیر اللّٰہ خان، نصرت بشیر اور لیب ٹیکنیشن ارشد علی شامل ہیں۔

این سی او سی نے ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل کو بھی سند پیش کی۔

تازہ ترین