• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5جولائی ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،پیپلز پارٹی

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عمران نیازی حکومت بحرانوں کا دوسرا نام ہے، یہ عمرانی نہیں بحرانی حکومت ہے۔پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے میں ناکام ہو گئی ان خیالات کا اظہار انھوں نے پانچ جولائی کے حوالے سے منعقدہ پارٹی اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چودھری منور انجم نے 5 جولائی کو ملک کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ 5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے ۔پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے چیف کو آرڈینیٹرفیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادرشاہین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران نیازی اور پاکستان کا چلنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے جنہوں نے پی آئی ائے سمیت قومی اداروں کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ملکی وقار عزت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیںگلگت بلتستان کے انتخابات کے لئے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیریں نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں ۔
تازہ ترین