• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی بطخ اور بچوں کو سڑک پار کروانے امریکی نمائندہ مدد کو آگئی

بی بطخ اور بچوں کو سڑک پار کروانے امریکی نمائندہ مدد کو آگئی


نیویارک میں بی بطخ اور اس کے بچوں کو سڑک پار کروانےکے لیے امریکی نمائندہ مدد کو آگئی، ٹریفک روک کر بطخ کی فیملی کو سڑک پار کروانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ترقی پذیر ممالک میں جہاں انسانوں کو روڈ کراس کرتا دیکھ ٹریفک رکنے کا نام نہیں لیتا وہیں ترقی یافتہ ممالک میں اگر جا نور بھی سڑک کراس کرتے دکھائی دیں تو پورا ٹریفک رک جاتا ہے۔

ایسا ہی ایک نظارہ گزشتہ روز نیویارک میں دیکھنے کو ملا جہاں بی بطخ اور اس کے بچوں کو بحفاظت روڈ کراس کرانے کے لیے امریکی نمائندہ کیتھلین رائس مدد کو آگئیں۔

بطخ اور اس کے دو بچوں کو روڈ کراس کرانے کے لیے کیتھلین رائس نے ٹریفک کو خود رکوایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے۔

تازہ ترین