• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں ہمیشہ سے ہی ٹی وی پر اداکاری کرنے کی خواہشمند تھی، یمنیٰ زیدی

میں ہمیشہ سے ہی ٹی وی پر اداکاری کرنے کی خواہشمند تھی، یمنیٰ زیدی


پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اور خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے ہی ٹی وی پر اداکاری کرنے کی خواہشمند تھیں۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈراما سیریل ’رازِ اُلفت‘ میں مُشک کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے لیے ایک خصوصی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

ٹوئٹر پر یمنیٰ زیدی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں اُن کے ہاتھ میں پلے کارڈز موجود ہیں اور وہ اُن پلے کارڈز کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو ڈراما انڈسٹری میں اپنے کیریئر شروع کرنے کے حوالے سے کچھ اہم معلومات دے رہی ہیں۔

یمنیٰ زیدی نے پلے کارڈز پر لکھا کہ ’آج میں آپ سب کو کچھ بتانا چاہتی ہوں اور وہ یہ ہے کہ میں اپنے بچپن میں ایک ایسی بچی تھی جس میں اعتماد کی بہت کمی تھی لیکن میں پھر بھی خواب دیکھا کرتی تھی۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ میں اپنا ٹیلنٹ یعنی اداکاری ٹی وی پر کروں اور میں نے اپنے اِس خواب کو پورا کرنے کے لیے بہت سے آڈیشنز دیے جن میں مجھے ناکامی کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’اور آج میں آپ سب کے سامنے بطور اداکارہ انڈسٹری میں بہت اچھا کام کر رہی ہوں۔‘

یمنیٰ زیدی نے لکھا کہ ’کبھی بھی خواب دیکھنا بند نہ کریں کیونکہ ایک کامیاب انسان کے لیے خواب اُس کی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہوتے ہیں۔‘

تازہ ترین