• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمبوڈیا میں ٹرین اور پک اپ ٹرک میں خطرناک تصادم

کمبوڈیا میں ٹرین اور پک اپ ٹرک میں خطرناک تصادم


بعض اوقات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے سبب ایسے حادثات رونما ہوتے ہیں جس میں کسی کے زندہ بچ جانے کی اُمید کم ہی ہوتی ہے۔

کمبوڈیاکے دارالحکومت Phnom Penh میں ایسا ہی حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ٹریک سے گزرتے ہوئے ٹرین کا پک اپ ٹرک سے خطرناک تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹرین نے پک اپ ٹرک کو ٹکر ماری اور کئی فٹ دور گھسیٹتے ہوئے لے گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ پک اپ ٹرک ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جس نے سگنل وارننگ پر رکنے کے بجائے ریلوے لائن سے گزرنا چاہا اور اسی جلد بازی اور لاپرواہی کی وجہ سے انتہائی تیز رفتار ی سے آتی ٹرین سے زوردار ٹکر ہوئی۔

اس خطرناک حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین