• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں سٹے بازی کیلئے جعلی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کا انعقاد

موہالی (جنگ نیوز) بھارت میں جعلی کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا ۔لیکن اسے سری لنکا بنا کر پیش کیا گیا ۔ منتظمین نے میدان کے گرد قناتیں اور باؤنڈری پر سری لنکن کمپنیوں کے اشتہاری بورڈ بھی لگائے۔ میچز یوٹیوب اور معروف ویب سائٹ پر لائیو کمنٹری کے ساتھ نشر کیے گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق شمالی بھارت کے سیوارا گاؤں میں چھاپہ مارکردو افراد کو دھوکہ دہی اور جوئے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، منتظمین اور مزید کھلاڑیوں کی تلاش کی جارہی ہے۔ میچز کا مقصد آن لائن بیٹنگ تھا اور سری لنکا کی ٹیمیں ہونے کا بہانہ کیا گیا۔ اس جعلی لیگ کا کوئی وجود ہی نہیں تھا۔

تازہ ترین