• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی نےسمندر پر پھنسےپاکستانیوں سمیت180مہاجرین کو بالآخر قبول کر لیا

روم(جنگ نیوز، اے ایف پی ) مہاجرین کی طرف سے خودکشی کی کوششوں کے بعد اٹلی نے بالآخر اوشن وائکنگ نامی بحری جہاز پر پھنسے پاکستانیوں سمیت پناہ گزینوں کو قبول کر لیا، اس جہاز پر 180مہاجرین سوار ہیں، مہاجرین کو سسلی بندرگاہ کے قریب’’ موبی زازا ‘‘نامی بحری جہاز پر منتقل کیا جائیگاانہیں قرنطینہ میں کچھ وقت رہنا ہوگا۔غیرملکی میڈیا کےمطابق ’اوشن وائکنگ‘ ایک پرائیویٹ بحری جہاز ہے جو سمندر میں پھنسے مہاجرین کو ڈوبنے سے بچانے کی سرگرمیوں میں شریک ہے، سمندروں میں مہاجرین کی مدد کرنے والی یورپی امدادی تنظیم ʼایس او ایس میڈیٹرینی‘ کے مطابق اس بحری جہاز نے 22 جون کے بعد سے بحیرہ روم میں چار مختلف مقامات سے مشکلات میں گھرے مہاجرین کو بچایا تھا جن کی مجموعی تعداد 180 کے قریب بنتی ہے۔

تازہ ترین