• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق ،بغداد میں امریکی سفارت خانے پر پھر میزائل حملے

بغداد (جنگ نیوز )عراق کے دارالحکومت بغداد کے وسط میں قائم امریکی سفارت خانے کے اطراف میں ایک بار پھر میزائل داغے گئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق ہفتے کی شب بغداد میں کاتیوشا میزائل سے امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنایا گیا مگر سفارت خانے کے قریب نصب میزائل شکن پیٹریاٹ سسٹم کے ذریعے میزائل حملہ ناکام بنا دیا گیا۔واضح رہے کہ عراق میں ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں پرامریکی سفارت خانے اور امریکا کی دیگر تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین