• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے ڈی جی پی سی اے اے کی تعیناتی کا عمل شروع

کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے موجودہ ڈائریکٹر جنرل حسن نثار جامی کی مدت ملازمت میں تین ماہ کی توسیع کرنے کے ساتھ ہی ایوی ایشن ڈویژن نے نئے ڈی جی کی تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 جولائی رکھی گئی ہے۔ امیدوار کیلئے ضروری ہوگا کہ اس کے پاس بیس برس کا بڑے اداروں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ 7 برس کسی بڑے اعلیٰ عہدے پر کام کرنا تجربہ بھی شامل ہو۔ ان امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی جس کو ایوی ایشن انڈسٹری میں کام کرنے کا تجربہ ہوگا۔ منتخب امیدوار کو دو برس کے کنٹریکٹ پر تعینات کیا جائے گا اور اس میں مزید ایک برس کی تجدید بھی کی جاسکے گی۔ امیدوار کی حتمی عمر 31 جولائی 2020ء کو 57 تک ہونی چاہیے۔

تازہ ترین