• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان: طوفانی بارشیں، سیلاب اور مڈسلائیڈنگ سے21 افراد ہلاک


جاپان کے جنوب مغربی علاقوں میں طوفانی بارش، سیلاب اور مڈ سلائیڈنگ کے باعث21 افراد ہلاک جبکہ 13 لاپتہ ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاپان میں سیلاب اور مڈسلائیڈنگ سے زخمی ہونے والے 18 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

جاپان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں مزید افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ سیلاب، مڈ سلائیڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متاثرہ علاقوں میں پل بہہ گئے اور سڑکیں ٹوٹ گئیں۔

چین کے مختلف حصوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین